ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے کتنا کمایا؟

مجموعی طور پر ڈرامے کی آخری قسط نے ملک بھر کے سنیما گھروں سے 2 کروڑ روپے کا کاروبار کیا

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 28 جنوری 2020 16:28

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے کتنا کمایا؟
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جنوری 2020ء)   ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے پاکستانی ڈراموں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔گزشتہ کچھ وقت میں کسی پاکستانی ڈرامے کو اتنی شہرت نہیں ملی۔بہت سے ڈرامے آئے،مقبول بھی ہوئے،لیکن جو کمال میرے پاس تم ہو نے کیا،وہ کوئی نہ کر سکا۔لوگوں میں یہ ڈرامہ اس قدر مقبول ہو گیا تھا کہ ہدایت کاروں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس ڈرامے کی آخری قسط کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں نشر کیا جائے گا۔

اس خصوصی قسط کو ایک ہفتہ تاخیر سے بھی دکھایا گیا ۔سنیما گھر میں اس کی آخری قسط دکھانے کے فیصلے کا عوام کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا اور جس دن اعلان کیا گیا، کچھ دن میں ہی ملک بھر کے90 فیصد سنیما گھروں کے ٹکٹ بک چکے تھے۔اب بتایا جا رہا ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط نے مجموعی طور پر 2کروڑ کا کاروبار کیا ہے جس میں سر فہرست سنیما لاہور کا سینیپیکس ہے جس کی ایک برانچ نے 5 لاکھ کا کاروبار دیا۔

(جاری ہے)

یہ درامے کی آخری قسط کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں نشر کیا گیا جس کی ٹکٹوں کی مختلف قیمتیں رکھی گئیں۔سلور سیٹ کی ٹکٹ کی قیمت450 روپے سے 600 کے درمیان رہی جبکہ گولڈن سیٹ کی ٹکٹ 800 سے 1000 روپے کے درمیان رہی۔عوا م کی جانب سے ٹیکٹوں کی قیمتوں کو نہیں دیکھا گیا، فوراََ بکنک کی گئی جس کے بعد اس ڈرامے کی شہرت اور بڑھ گئی۔پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی ڈرامے کو برے پردے پر نشر کیا گیا ہے،اس سے قبل ایسا کہیں دیکھنے میں نہیں آیا۔

مداحوان کی جانب سے ڈرامے کے اختتام پر تنقید بھی کی جا رہی ہے لیکن اجتماعی طور پر ڈرامے کو پسند کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ اس ڈرامے کی آخری قسط کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں نشر کیا گیا تھا جس کے بعد مجموعی طور پر اس ڈرامے نے2 کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں