کراچی میں چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

22 سالہ پاکستانی طالبعلم میں نوول کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں ڈاکٹروں نے اسے مشتبہ قرار دیتے ہوئے ڈائویونیورسٹی اسپتال میں داخل کردیا

جمعرات 20 فروری 2020 20:53

کراچی میں چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) کراچی میں چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق چند دن قبل چین سے واپس آئے 22 سالہ پاکستانی طالبعلم میں نوول کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر ڈاکٹروں نے اسے مشتبہ قرار دیتے ہوئے ڈائویونیورسٹی اسپتال میں داخل کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مریض کے جسم سے حاصل کیے گئے نمونوں کے ابتدائی طبی تجزیے نے ڈاکٹروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا جس کے بعد انہوں نے مریض کو تنہا رکھا اور مزید تصدیق کے لیے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد روانہ کر دیئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد سے رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا اس وقت تک مریض کو اکیلا رکھا جائے گااور اس ضمن میں تمام احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں