ةکراچی میں ہاؤسنگ اسکیم ڈیویلپ طاقتور اور بااثر گروپ کی طرح سرگرم ہوتا جا رہاہے،جمال صدیقی

- کئی ہاؤسنگ اسکیم ڈیویلپر اس وقت عوام پر من چاہی پالیسیوں کا بوجھ ڈال کر عوام کی رقم ہڑپنے کے لیے نئے نئے منصوبے تشکیل دے رہے ہیں،ترجمان تحریک انصاف

اتوار 23 فروری 2020 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں ہاؤسنگ اسکیم ڈیویلپر ایک طاقتور اور بااثر گروپ کی طرح سرگرم ہوتا جا ر ہا ہے، کئی ہاؤسنگ اسکیم ڈیویلپر اس وقت عوام پر من چاہی پالیسیوں کا بوجھ ڈال کر عوام کی رقم ہڑپنے کے لیے نئے نئے منصوبے تشکیل دے رہے ہیں رکن سندھ اسمبلی سے ان کے دفتر میں ڈیفنس کلفٹن رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی وفد نے رکن سندھ اسمبلی کو بحریہ ٹاؤن میں لوگوں کے مسائل اور ان کی تکلیف و پریشانیوں پر مبنی صورتحال سے آگاہ کیا انہیں بتایا کہ ہاؤسنگ اسکیم ڈویلپرز کی پالیسی کے تحت اگر کوئی فرد فلیٹ یا پلاٹ کی بکنگ کروائے تو 35 فیصد اضافی رقم انتظامیہ کو جمع کروانے کا پابند کردیا جاتا ہے، پیمنٹ کی ادائیگی نہ کرنے پر الاٹمنٹ کینسل کرکے ایک بلاک سے دوسرے بلاک میں جگہ دیدی جاتی ہے پراپرٹی مافیہ کا کہر صرف 35 فیصد چارجز اور پیمنٹ ریفنڈ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ جبری پلاٹس کے قبضے دینے اور قبضہ نہ لینے کی صورت میں سر چارج لگائے جانے کے احکامات بھی موجود ہیں ، رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے متاثرین کی پریشانیوں اور تکالیف سنتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ 35 فیصد اضافی رقم جمع کروانا عوام پر ظلم کرنے کے برابر ہے ایک شخص صاحب حیثیت ہوتا تو یقینا اقساط میں رقم کی ادائیگی نہ کرتا پراپرٹی ڈویلپرز کی جانب سے پلاٹ پیمنٹ ریفنڈ کا سلسلہ بند کیا جائے متاثرین کو زمین کینسل کروانے پر زمین کے بدلے زمین الاٹ کی جائے پراپرٹی ڈویلپرز کی نئی نئی پالیسیز کے سلسلے نے کئی لوگوں کو اپنا گھر بنانے سے محروم کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ من چاہی پالیسیز عوام کے کاندھوں پر بوجھ ڈالنے میں بڑے نامی و گرامی مافیاز ملوث ہیں جن میں بحریہ ٹاون سرفہرست ہے اور دیگر کئی مافیاز ملوث ہیں ہر بار پالیسیوں کا بدلنا نئی اسکیموں کو عوام پر مثلت کرنا اور قراندازی کے لالچ نے عوام کو بڑے نقصان سے دوچار کردیا ہے، اسی نوعیت کے درجنوں فراڈ ہیں جو اندرونی سطح پر کھیلے جارہے ہیں،ہاؤسنگ اسکیم کے مالکان اپنا قبلہ درست کریں عوام کو سبز باغ دکھاکر بیوقوف بنانا بند کریں بصورت دیگر ہاؤسنگ اسکیم ڈیویلپر کے خلاف سیاسی پلیٹ فارم سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں