ذ*کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات 28 مارچ 2020 ء کو ہوں گے

اتوار 23 فروری 2020 21:21

@کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات 28 مارچ 2020 ء کو ہوں گے ، کے یو جے دستور کے ممبرشپ کی تجدید اور نئی ممبر شپ کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے ،کے یوجے دستور کے صدر طارق ابو الحسن کی زیر صدارت ہونے والے گورننگ باڈی اجلاس کے کئے گئے فیصلوں کے مطابق نئی ممبر شپ کے لیے آنے والے فارموں پر فیصلہ یکم مارچ کو ہونے والے گورننگ باڈی اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال 21-2020 ء 28 مارچ کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوں گے جس کے لئے ڈاکٹر سیف اللہ خان کو الیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ، سربراہ کمیٹی دیگر اراکین کی نامزدگی کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کر یں گے۔سالانہ انتخابات سے قبل کے یو جے دستور کی سالانہ جنرل کونسل 7 مارچ 2020 ء کو کراچی پریس کلب میں دن 2 بجے ہو گی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں