ماسٹر کارڈ کا مشرق وسطیٰ اور افریقہ ریجن میں کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی حد بڑھانے کا اعلان

بدھ 8 اپریل 2020 19:51

ماسٹر کارڈ کا مشرق وسطیٰ اور افریقہ ریجن میں کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی حد بڑھانے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) ماسٹر کارڈ نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کو ادائیگیوں کے محفوظ طریقہ کار کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ اور افریقی خطے میں کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی حد میں اضافے کی اپنی کاوشوں کا اعلان کیا ہے۔یہ اقدام عالمی و علاقائی ہیلتھ اتھارٹیز اور حکومتوں کی جانب سے کوورنا وائرس کے باعث سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی سفارشات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تا کہ مرچنٹس کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی ترغیب دی جاسکے۔

ماسٹر کارڈ عالمی سطح پر گزشتہ 15برسوں سے کانٹیکٹ لیس ٹرانزیکشنز کررہا ہے۔مشرق وسطیٰ و افریقہ میں ماسٹر کارڈ نے کارڈ ہولڈرز کو ادائیگیوں کے محفوظ،تیز اور آسان تجربات سے ہم آہنگ کرنے کی کاوشوں کے طور پر مختلف مارکیٹس میں ڈیجیٹل و کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافے کی غرض سے مختلف صنعتی شراکت داروں کے ساتھ کام کیا۔

(جاری ہے)

سال2019 کے دورا ن مشرق وسطیٰ و افریقی خطے میں کانٹیکٹ لیس ٹرانزیکشنز میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔آج مشرق وسطیٰ و افریقہ میں 9میں سے 1ماسٹر کارڈ ٹرانزیکشنز پوائنٹ آف سیل ٹرمینلزکانٹیکٹ لیس ہیں۔سعودی عرب،قطر،بحرین اور مصر میں پہلے ہی مرکزی بینک کارڈ ہولڈر ویری فکیشن میتھڈ لمٹ (سی وی ایم) میں اضافہ کرچکے ہیں جو کہ خطے میں لوگوں کیلئے خریداری کے عمل میں آسانی مہیا کرکے کاروبار اور صارفین کیلئے اسے مزید محفوظ اور آسان بنائے گا۔

ماسٹر کارڈ خطے میں خریداروں کیلئے اس اپ ڈیٹ کے محفوظ طریقے سے نفاذکو یقینی بنانے کیلئے مالیای اداروں،ضامنوں اور مرچنٹس کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔ماسٹر کارڈ مشرق وسطیٰ و افریقہ کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ آف سروسز Mete Guney کا کہنا ہے کہ ماسٹر کارڈ خطے بھر میں محفوظ اور آسان پیمنٹ سالوشنز کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ ہم شکر گذار ہیں کہ موجودہ صورتحال میں کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کا نظام دستیاب ہے تا کہ صارفین ہدایات کے مطابق سماجی فاصلوں کو برقرار رکھ سکیں،جیسا کہ آج کل روزمرہ کے لین دین میں اکثر لوگ محفوظ اور جراثیم سے پاک سالوشنز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

آج کا یہ اعلان بدلتوں ہوئے رویوں،صارفین کی آسانی اور تیزی کے ساتھ بدلتی ہوئی دنیا میں تیزی اور ذہنی سکون کی عکاسی کرتا ہے۔ ماسٹر کارڈ کی جانب سے عرب امارات کیلئے موجودہ حد 300درہم ہے جسے بڑھا کر اب500درہم کردیا گیا ہے،اسی طرح بحرین کیلئے 20بحرینی دینار کی حد بڑھا کر50،مصر کیلئے 300مصری پاؤنڈ سے بڑھا کر600،قطر کیلئی100قطری ریال سے بڑھا کر300ریال،لبنان کیلئے 1لاکھ لبنانی پاؤنڈ سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ،اومان کیلئی20اومانی ریال سے بڑھا کر 30ریال،پاکستان کیلئی2500روپے سے بڑھا کر4000روپے اور سعودی عرب کیلئے 200ریال سے بڑھا کر300ریال کردی گئی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں