ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت سانگھڑ زون کے ذمہ داران کاویڈیو لنک اجلاس

تمام ذمہ داران وکارکنان اپنی استطاعت سے بڑھکر متاثرین لاک ڈان کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر اداکریں،کنوینر ایم کیو ایم

جمعرات 9 اپریل 2020 00:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سانگھڑ میں موجود ذمہ داران سے اجلاس۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کرونا وائرس لاک ڈاون کے سبب ایم کیوایم سانگھڑزون کے زیراہتمام شہر کے مختلف حصوں میں جاری خدمت خلق فانڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات معلوم کیں، اجلاس میں سانگھڑزون اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں کی مکمل تفصیلات اور آئندہ کے لائحہ عمل کو کنوینر ایم کیوایم کے سامنیپیش کیا۔

کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے سانگڑ زون میں موجود تمام ذمہ داران وکارکنان کو پابند کیا کہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر متاثرین لاک ڈان کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر اداکریں۔سانگھڑزون کے ذمہ داران نے بریفنگ میں امدادی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا منظم انداز میں خدمت خلق فانڈیشن کے رضاکار اور ایم کیوایم پاکستان کارکنان متاثرین لاک ڈان کے گھروں میں غذائی اجناس پہچانے میں مصروف ہیں اور یہ عمل انشااللہ لاک ڈان سے مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں