پاکستان کے پختون اس ملک کے ماتھے کا جھومر ہیں،بلاول بھٹو زرداری

آصف علی زرداری نے پختونوں کو 18ویں ترمیم کے ذریعے آئینی شناخت دی،پختون کلچر ڈے کے موقع پر پیغام

بدھ 23 ستمبر 2020 17:21

پاکستان کے پختون اس ملک کے ماتھے کا جھومر ہیں،بلاول بھٹو زرداری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے پختون اس ملک کے ماتھے کا جھومر ہیں۔پیپلزپارٹی اور پختونوں کا پھول اور خوشبو کا رشتہ ہے ۔

(جاری ہے)

پختون کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پختونوں کو 18ویں ترمیم کے ذریعے آئینی شناخت دی۔ پختون شاعر رحمان بابا کی تعلیمات کو اپنا کر عدم برداشت کے ماحول کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے پختون کلچر ڈے پر پاکستان بھر کے پختونوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی اور پختونوں کا پھول اور خوشبو کا رشتہ ہے۔ پاکستان کے پختون اس ملک کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں