سندھ ہائی کورٹ،دہری شہریت پر سینیٹ انتخابات کی اجازت کیخلاف درخواست خارج

منگل 29 ستمبر 2020 16:30

سندھ ہائی کورٹ،دہری شہریت پر سینیٹ انتخابات کی اجازت کیخلاف درخواست خارج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے دہری شہریت کے حامل سیاست دانوں کو سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جب کوئی چیز قانون میں شامل ہی نہیں تو عدالت کس قانون کے تحت روک سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب قانون بن جائے تو اس کے خلاف عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ آئین دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دیتا، جبکہ کابینہ نے دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔درخواست گزار نے کہاکہ کابینہ عدالت کے فیصلوں کو کیسے چیلنج کر سکتی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد اور بھی کئی مراحل ہوتے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے انہیں ہدایت کی کہ اس طرح عدالتوں پر بوجھ مت ڈالیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں