وزارت خزانہ نے نیا پاکستان سر ٹیفکیٹس پر شرح منافع کا تعین کردیا

منگل 29 ستمبر 2020 16:32

وزارت خزانہ نے نیا پاکستان سر ٹیفکیٹس پر شرح منافع کا تعین کردیا
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) وزارت خزانہ نے نیا پاکستان سر ٹیفکیٹس پر شرح منافع کا تعین کردیا۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کم از کم 5 ہزار ڈالر تک سرمایہ کا ری کی جاسکے گی۔ 3 ماہ کے ڈالر سرٹیفکیٹس پر 5.5 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 6 فیصد، 12 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 6.5 فیصد، 3 سال کے سرٹیفکیٹس پر 6.75 فیصد اور 5 سال کے سرٹیفکیٹس پر 7 فیصد سالانہ منافع دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

روپے میں خریدے گئے 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 9.5 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 10 فیصد، 12 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 10.5 فیصد، 3سالہ سرٹیفکیٹس پر 10.75 فیصد اور 5 سالہ سرٹیفکیٹس پر سالانہ 11 فیصد منافع دیا جائے گا۔ پاکستانی شہریوں اور سمندر پار پاکستانیوں کو نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ سرٹیفکیٹس ملک کے مختلف کمرشل بینکوں کے ذریعے عوام کو فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے ۔ یہ سرٹیفکیٹس زکواة کٹوتی سے مستثنیٰ ہو نگے تاہم منافع پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، اسٹیٹ بینک ان سرٹیفکیٹس کے بارے میں الگ ایس او پیز جاری کرے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں