سندھ حکومت نے مسلم لیگ(ن)کیساتھ بہت بڑا کھیل کھیل لیا، خرم شیر زمان

مقدمے کی منظوری وزیر علی سندھ مراد علی شاہ نے اعلی قیادت سے پوچھ کردی،صدر پی ٹی آئی کراچی

منگل 20 اکتوبر 2020 13:54

سندھ حکومت نے مسلم لیگ(ن)کیساتھ بہت بڑا کھیل کھیل لیا، خرم شیر زمان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدراور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے پی ایم ایل این کے ساتھ بہت بڑا کھیل کھیل لیا۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر ایک شخص نے سیاست کی اور نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

خرم شیر زمان نے کہا کہ سیاسی ماحول گرم ہوا ہے تو ہوتا رہے ہمیں فرق نہیں پڑتا، بہت سے پاکستانی تھے جو چاہتے تھے کہ کیس درج ہونا چاہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پی ایم ایل این کے ساتھ بہت بڑا کھیل کھیل لیا، سندھ پولیس سندھ حکومت کے ماتحت ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ میں 10 گھنٹے وہاں رہا اور ایس ایچ او سے پوچھتا رہا ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹ رہے، ایس ایچ او کہتے رہے جب تک سینئر پولیس حکام نہیں کہتے ایف آئی آر نہیں کاٹ سکتا۔انہوں نے کہاکہ مقدمے کی منظوری وزیر علی سندھ مراد علی شاہ نے اعلی قیادت سے پوچھ کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں