پی آئی ای کے سابق غیر ملکی سی سی او کیخلاف مقدمہ درج

ْ دونوں غیر ملکیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں، ڈاپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے

پیر 30 نومبر 2020 14:26

پی آئی ای کے سابق غیر ملکی سی سی او کیخلاف مقدمہ درج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) قومی ایئرلائن کو مالی نقصان پہنچانے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں دو غیر ملکیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔مقدمے میں سابق قائم مقام جرمن سی ای او برنڈ ہلڈربرانڈ اور عارضی کنسلٹنٹ آسٹریلین نژاد ہیلموٹ بیچونفر کو نامزد کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالروف شیخ نے بتایاکہ غیر قانونی تقرری سے قومی خزانے کو 50 لاکھ سے زائدکا نقصان پہنچایا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق دونوں غیر ملکیوں کیخلاف مقدمہ کارپوریٹ کرائم سرکل میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق 4 سال قبل پی آئی اے انجینئرنگ ڈائریکٹر نے ایک اسامی کیلئے ریکوزیشن کی، سابق قائم مقام جرمن سی ای او نے مروجہ قوانین کے برخلاف تقرری کرلی۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلین نژاد ہیلموٹ بیچونفرکی بطور کنسلٹنٹ تقرری بھی خلاف قانون کی گئی،تین ماہ کیلئے آسٹریلین کنسلٹنٹ کو 15 ہزار ڈالر اور دیگر پرتعیش مراعات پر رکھا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق یہ اقدام کنٹریکٹ رولزریگولیشن کے منافی اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کیا گیا جس سے قومی خزانے کو 50لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق دونوں غیر ملکیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں