سندھ پولیس کے شہید ایس پی چودھری اسلم کی زندگی پر مبنی فلم ’چوہدری‘ کا ٹریلر جاری

اتوار 24 جنوری 2021 10:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) سندھ پولیس کے شہید ایس پی چودھری اسلم کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’’چوہدری‘‘ کا ٹریلر کراچی میں جاری کردیا گیا ہے۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پولیس افسران، فنکاروں اور شہید کی فیملی کے افراد نے شرکت کی۔فلم میں چوہدری کا کردار ان کے ساتھی پولیس افسر طارق اسلام خان نے بخوبی نبھایا ہے۔

تقریب سے ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن، ایس ایس پی مقدس حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔طارق اسلام کا کہنا تھا کہ میری ڈھائی سال پہلے نہا سے ملاقات ہوئی، اس سے چوہدری اسلم شہید کے حوالے سے ڈس کس کیا۔ یہ مووی بنانے کے لئے ہماری سینئر سابق آئی جی سندھ کلیم امام نے اچھا رسپانس دیا۔ ڈی آئی جی مقصود میمن کیریٹیو مائنڈ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

طارق اسلام کا کہنا تھا کہ 1993 کراچی کیلئے برا سال تھا۔

اس شہر میں کئی پولیس افسران بہادر علی، اسلم حیات کی شہادت ہوئی اور یہ شہر بہت دور چلا گیا۔ ہم نے دہشت گردوں کے خلاف جہاد شروع کیا ۔بہادر الدین بابر، توفیق زاہد، فواد خان شہید ہوئے، یہ سب ہمارے شیر تھے۔ اس میں ایک شیر تھا ببر شیر محمد اسلم خان۔’’تم نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے میرا نام چوہدری اسلم ہے‘‘ ایس ایس پی چودھری اسلم کا یہ ڈائیلاگ طارق اسلام نے خوب ادا کیا۔

شہید ایس پی چودھری اسلم کی اہلیہ نورین اسلم کا تقریب سے خطاب کرنے کے دوران کہنا تھا کہ فلم بنانے میں اہم کردار نہا کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے چوہدری کی ویڈیو تیار کی۔ دعا ہے کہ فلم سپرہٹ ہو۔اس شہر سے صرف شیر ہی پیدا ہوتے ہیں۔نورین نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو ایسے جوانوں کی ضرورت ہے۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ چوہدری کبھی ڈرا نہیں اس نے دہشت گرد کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر جواب دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں