پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخاب، 25 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

حساس ترین پولنگ میں اسٹیشن بھٹائی آباد، ایئر پورٹ، طارق بن زیاد سوسائٹی، گلشن عمیر اور دیگر شامل ہیں

جمعرات 28 جنوری 2021 16:53

پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخاب، 25 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) پی ایس 88 ملیر کے 25 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر نے کراچی کے پی ایس 88 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیئے 25 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقے میں مجموعی طور پر 108 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ کیمرے لگانے کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن سے درخواست کردی گئی ہے۔حساس ترین پولنگ میں اسٹیشن بھٹائی آباد، ایئر پورٹ، طارق بن زیاد سوسائٹی، گلشن عمیر اور دیگر شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں