نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کو معاشی ترقی میں اہم کردارکے باوجود بے یارومددرگار چھوڑ دیا گیا، فیصل معیز خان

مزدوروںکو فوائد پہنچانے کے لیے بھرپور کردار دا رکریں گے، ذکی احمد خان، تسنیم سعیدکاسوشل سکیورٹی کی اہمیت پر سیمینار سے خطاب

جمعرات 25 فروری 2021 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے کہا ہے کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریاکے صنعتکار پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں مگر افسوس اس صنعتی ایریا کے صنعتکاروں کو بے یارومددرگار چھوڑ دیا گیاہے ۔ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کے صنعتکار سوشل سکیورٹی کے ادارے کے ساتھ منسلک ہونا چاہتے ہیں جو کہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے نہایت سود مند ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ سوشل سکیورٹی کی افادیت اور اس کی اہمیت کو درست طریقے سے اجاگر کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمپلا ئرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی ) اور انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے’’سوشل سکیورٹی کی اہمیت اور افادیت‘‘ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے ای ایف پی کے نائب صدر ذکی احمد خان، نیشنل پراجیکٹ کوآرڈنیٹر آئی ایل او تسنیم سعید، چیئرمین نکاٹی لیبر سب کمیٹی سید طارق رشید اور این کے آئی ڈی ایم سی کے سی ای او صادق محمد نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر نکاٹی کے نائب صدر نعیم حیدر ، اراکین منیجنگ کمیٹی اور نکاٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نکاٹی کی لیبر سب کمیٹی کے چیئرمین سید طارق رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشل سکیورٹی کی اہمیت اور ضرورت سے انکار نہیں کیاجا سکتا تاہم اس کے قوانین پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے ۔انہوںنے وزیر لیبر سندھ سعید غنی کے دورہ نکاٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل سکیورٹی کے قوانین کو سہل اور آسان بنایا جارہا ہے تاکہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے ۔

نارتھ کراچی انڈسٹریل و مینجمنٹ کمپنی(این کے آئی ڈی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صادق محمد نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار کے انعقاد سے سوشل سکیورٹی سے متعلق آگائی فراہم ہو تی ہے۔ سوشل سکیورٹی حکومت ِ سندھ کا ایک بہترین ادارہ ہے تاہم کچھ خامیوں کودور کرنا ہوگا۔ نکاٹی نے ہر فورم پر سوشل سکیورٹی کے مسائل سے متعلق اپنی گزارشات پیش کیں اور امید ہے کہ جلد ان خامیوں پر قابو پالیا جائے گا۔

ایمپلا ئرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی )کے نائب صدر ذکی احمد خان، نیشنل پراجیکٹ کوآرڈنیٹر انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن (آئی ایل او) تسنیم سعید نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سکیورٹی سے متعلق سیمینارکے انعقاد کا مقصد فیکٹر ی میں کام کرنے والے مزدور طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں جس فورم پر بھی بات کرنے کی ضرورت ہوگی ہم اپنی بات پہنچائیں گے اورجہاں تک ممکن ہواسوشل سکیورٹی کے قوانین میںخامیاں دور کرنے میں بھرپور کردار دا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں