تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم کا حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیخلاف دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 25 فروری 2021 20:15

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم کا حلیم عادل شیخ  کی گرفتاری کیخلاف دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹر برائے بین الصوبائی رابطہ اور کنوینیئر ایس ڈی جی 7متبادل توانائی صائمہ ندیم کا اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری اور انتقامی کاروائیوں کے خلاف دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ۔

حلیم عادل شیخ کو صوبائی حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے، ایم این اے صائمہ ندیم،سندھ حکومت انتقام کی آگ میں اندھی ہو کر انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے۔حلیم عادل شیخ سندھ کی عوام کا درد رکھنے والے ہمدرد ہیں جو ہر وقت سندھ کی عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہے صائمہ ندیم برسوں سال کی حکمرانی نے آج تک سندھ کو لوٹا ہی ہے سندھ کی عوام آج ہر چیز سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

روٹی،کپڑا اور مکان کا نارا مارنے والوں نے ہی سندھ کی عوام کو ہر مکمن طرح سے لوٹا ہے،صائمہ ندیم۔ اس صوبے میں بدمعاشوں کا راج ہے،غنڈوں کا راج ہے،دہشتگردوں کا راج ہے۔سندھ حکومت کو اگر دہشتگردی کے مقدمات بنانے ہیں تو صوبے کا امن خراب کرنے والوں کیخلاف مقدمات بنائیں ہمارا یہ پر امن احتجاج کہیں منتقل نہیں ہوگا،پی ٹی آئی پر امن جماعت ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ سمیت تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور کارکنان سے خطاب کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں