اگر کوئی چور ہے تو اسے پکڑے گا کون حکومت صرف لڑائی کرنے کے علاہ کچھ نہیں جانتی،مصطفی کمال

وزیر اعظم جب بھی بولتے ہیں، امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں،وزیر اعظم سے گزارش ہے کہ اس قوم کے ساتھ دھوکہ نہ کریں، چیئرمین پی ایس پی

منگل 9 مارچ 2021 14:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ اگر کوئی چور ہے تو اسے پکڑے گا کون حکومت صرف لڑائی کرنے کے علاہ کچھ نہیں جانتی۔منگل کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان آج بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے۔ یہ ملک کی معیشت کے لئیے اچھی نہیں ہے۔

ہر ایک گھنٹے کے بعد حالات میں تبدیلی آجاتی ہے۔ ہمارے ملک میں کوئی نئی انویسٹمنٹ نہیں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی پوائنٹ اسکورنگ میں لگا ہوا ہے۔ ان تمام چیزوں سے نقصان صرف عوام کا ہو رہا ہے۔ کسی کو فکر نہیں غریب کتنے مشکل حالات میں ہے۔ سب کو یہ فکر ہے کہ اپنی حکومت کو کس طرح بچائیں۔ وزیر اعظم جب بھی بولتے ہیں، امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی چور ہے تو اسے پکڑے گا کون یا تو ہمیں بتا نہیں یا پھر ان کے خلاف کارروائی کرو۔ آپ نے تو اس ملک کے لوگوں کی امیدوں کو توڑ دیا ہے۔ وزیر اعظم سے گزارش ہے کہ اس قوم کے ساتھ دھوکہ نہ کریں۔چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ اس ملک میں ری فارمز، ایکٹرول ریفامز اور آئین میں لوکل گورنمنٹ میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔ آئین کو وزیر اور دیگر لوگ اپنے حساب سے استعمال کرتے ہیں۔

لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے آسمان سے فرشتے تو نہیں آئیں گے۔مصطفی کمال نے کہاکہ ڈھائی کروڑ بچے اس وقت اسکولوں سے باہر ہیں۔ملک میں جاہل بچوں کی تعداد65ملکوں سے زیادہ ہے۔ بچوں کو بنیادی چیزیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کی نشونما نہیں ہو رہی۔ ڈھائی تین سال لڑائیوں میں نکل گئی اب آدھا وقت ہی بچا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس اس شہر کی7سیٹیں ہیں۔

ایم کیو ایم کے پاس سینٹ کے الیکشن میں اپنی بات منوانے کا موقع تھا، سینٹ کے الیکشن میں وزیر اعظم کو ایم کیو ایم کی ضرورت تھی۔ مردم شماری کے مسئلہ کو حل کروایا جاسکتا تھا، لیکن ایسا نہیں کیا۔ کراچی کی آبادی کو کم گنا گیا اور یہ مسئلہ حل نہیں کروایا جاسکا۔ سندھ کی آبادی کا آدھا حصہ کراچی میں رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس پی یہ کہنا چاہتی ہے کہ اس جماعت کے پاس ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

ہمارے دامن پر کوئی بھی کرپشن کا معاملہ نہیں ہے۔ اس ملک میں صحیح معنوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ہم کوئٹہ میں 19 مارچ کو بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ جب آپ حکومت میں آتے ہیں تو آپ کو سب لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں کوئی بادشاہت نہیں۔ لیکن یہ حکومت صرف لڑائی کرنے کے علاہ کچھ نہیں جانتی۔مصطفی کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کس یوم تاسیس کی بات کررہی ہے۔ 18 مارچ تو بانی ایم کیو ایم کی یوم تاسیس ہے، ان کی 23 اگست کو یوم تاسیس ہونی چاہیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں