گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی محکمہ قانون سے موصول ہونے والے مختلف بلز پر دستخط کردیئے

بدھ 28 جولائی 2021 20:21

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی محکمہ قانون سے موصول ہونے والے مختلف بلز پر دستخط کردیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی محکمہ قانون سے موصول ہونے والے مختلف بلز (نئے اور ترمیم شدہ ) پر اتفاق رائے کرتے ہوئے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

جن میں مزدوروں / ملازمین کے لئے ملازمت کی شرائط ، ملازمین کی معاشرتی تحفظ اور خواتین کارکنوں کے لئے محفوظ ٹرانسپورٹیشن کی سہولت کی فراہمی سے متعلق بلز شامل ہیں، نوجوانوں کو آرٹس اور موسیقی میں تعلیم دینے کے لئے انسٹی ٹیوٹ کا قیام جبکہ سندھ ہائی ڈینسٹی ڈویلپمنٹ بورڈ اور ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانات بورڈ کی تنظیم نو سے متعلق ترمیمی بلز بھی شامل ہیں۔

گورنر سندھ نے "سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اور دیگر پریکٹیشنرز بل - 2021 " پر بھی دستخط کیے۔ ترجمان گورنر سندھ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آزادی صحافت اور صحافی برادری کو زیادہ سے زیادہ ممکنہ سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں