بارشوں کے باوجود قیامت خیز گرمی، ماہِ ستمبر میں کراچی کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈکی گئی

شہرِ قائد میں گزشتہ رات درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جمعرات کو دن کے وقت بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی سطح کو چھو گیا

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:15

بارشوں کے باوجود قیامت خیز گرمی، ماہِ ستمبر میں کراچی کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈکی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2021ء) بارشوں کے باوجود قیامت خیز گرمی، ماہِ ستمبر میں کراچی کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈکی گئی، شہرِ قائد میں گزشتہ رات درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جمعرات کو دن کے وقت بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی سطح کو چھو گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 16ستمبرکی شب ماہِ ستمبر میں کراچی کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈکی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ رات درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں 11 ستمبر 1962 اور 5 ستمبر 2011 کو کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 6 ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں 20 ستمبر 1988 کودرجہ حرارت 30 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفرازنے بتایا کہ کراچی میں جمعرات کو درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا۔

انہوں نے بتایاکہ شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جبکہ شمال مشرق کی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایاکہ گجرات میں موجود ہوا کا کم دبائوسمندر کی جانب بڑھ گیا ہے۔ ہوا کے کم دبائو کے پھیلائو کے باعث کراچی کی سمندری ہوائیں معطل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ آئندہ24گھنٹوں میں کراچی میں شمال مشرق اور مشرق میں بادل بن سکتے ہیں اوربوندا باندی کاامکان ہے ۔سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی میں جمعہ کی صبح سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 3 روز تک موسم گرم رہ سکتا ہے۔
                                    

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں