پی آئی اے کا مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع

300سے زائدمسافر وں کے ساتھ پرواز پی کی9501کراچی سے دمشق کیلئے روانہ ہو گئی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) قومی ایئرلائن کا مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع ہو گیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی ای) کی پرواز پی کی9501کراچی سے دمشق کیلئے روانہ ہو گئی۔ پرواز میں وفاقی وزیرغلام سرور، سی ای او پی آئی اے اور شامی سفیر بھی موجود تھے۔بوئنگ77طیارے کے ذریعی300سے زائدمسافردمشق کیلئے روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

دمشق ایئرپورٹ آمدپرپی آئی اے طیارے کو واٹرکینن سیلوٹ دیاگیا۔پی آئی ای12پروازیں نجف،2 بغداد اور 4 دمشق کیلئے آ پریٹ کرے گی۔ پی آئی ایکاخصوصی آپریشن 24 ستمبر تک جاری رہیگا۔ پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آبادسے براہ راست روانہ ہوں گی۔سی ای او ارشدملک کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پرزائرین کیلئے پروازوں کاآپریشن شروع کیا قومی ایئرلائن زائرین کومقام مقدسہ پہنچانے میں پیش پیش ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں