عالمی سطح پر میمن فورم کو وسعت دینے سے ملک کی معیشت کو فروغ حاصل ہو گا، گورنرسندھ کا میمن لیڈرشپ فورم ورلڈکونسل کے افتتاحی تقریب سیخطاب

پیر 20 ستمبر 2021 18:13

عالمی سطح پر میمن فورم کو وسعت دینے سے ملک کی معیشت کو فروغ حاصل ہو گا،  گورنرسندھ کا میمن لیڈرشپ فورم ورلڈکونسل کے افتتاحی تقریب سیخطاب
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میمن برادری کا قیام پاکستان سے لے کر اب تک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار رہا ہے، میمن برادری کی سماجی اور فلاحی کاموں میں بھی قابل قدر خدمات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں منعقدہ میمن لیڈر شپ فورم ورلڈ کونسل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی سطح پر میمن فورم کو وسعت دینے سے ملک کی معیشت کو فروغ حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میمن لیڈر شپ فورم ورلڈ کونسل کے ممبران ملک میں ترقی کے فروغ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میمن لیڈرشپ فورم عبدالرحیم جانوں نے کہا کہ میمن لیڈرشپ فورم ورلڈ کونسل میں 55دیگر ممالک شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میمن لیڈر کے تحت ورلڈ کونسل کی لانچنگ کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔ بعدازاں گورنر سندھ نے سماجی اور فلاحی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر منتخب ممبران کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں