مہنگائی کے طوفان نے محنت کشوں کی زندگی اجیرن کر دی، ڈاکٹر شہناز خان

ہر گذرتا دن تبدیلی کی اصلیت کو آشکارا کر رہا ہے، برابری پارٹی کراچی کے عہدیداران سے وائس چیئرمین کا خطاب

اتوار 17 اکتوبر 2021 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) برابری پارٹی پاکستان کی وائس چیئرمین ڈاکٹر شہناز خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی محنت کشوں کے لیئے عذاب بن گئی ہے۔ ہر گزرتا دن تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں کو بے نقاب کر رہا ہے۔ کراچی میں برابری پارٹی پاکستان کراچی ڈویژن کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہناز خان نے کہا کہ ملک کی فیصلہ سازی پر ایک فیصد مراعات یافتہ امرا قابض ہیں۔

(جاری ہے)

جب تک اقتدار پر محنت کشوں کے حقیقی نمائندے براجمان نہیں ہوں گے۔ تب تک غریبوں کا اسی طرح استحصال ہوتا رہے گا۔ ڈاکٹر شہناز خان چیئرمین جواد احمد کے دورہ کراچی کے حوالے سے منعقدہ پارٹی اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ اس موقع پر چیئرمین جواد احمد کے دورہ کراچی کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں آرگنائزر کراچی واصف، عابدی، سینیئر رہنما، مظہر جعفر، حسن شیخ، سمیت کراچی ڈویژن کے عہدیداران شریک ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں