حکومت پاکستان 10 اکتوبر ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کے دن کو اے کیو خان ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کرے، سول سوسائٹی

اسلام آباد ایئرپورٹ کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے منسوب کیا جائے ،ڈاکٹر عبد القدیر خان کو اعلی ترین صدارتی ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا جائے، رفیق پردیسی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زندگی اور نمایا خدمات کو پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے، تعزیتی اجتماع سے خطاب

اتوار 17 اکتوبر 2021 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) سول سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شریک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان 10 اکتوبر جو کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کا دن ہے اس دن کو اے کیو خان ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔اتوار کو کراچی کی میمن مسجد میں محسن پاکستان ڈاکٹڑ عبد القدیر خان کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا،اس ریفرنس میں سول سوسائٹی کی جانب سے حاجی رفیق پردیسی کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی جسے حاضرین کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کی گئی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے منسوب کیا جائے ،ڈاکٹر عبد القدیر خان کو اعلی ترین صدارتی ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا جائے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زندگی اور نمایا خدمات کو پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے،قرار میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالخلافہ میں کسی ایک اہم شاہرہ کو ڈاکٹڑ عبد القدیر خان کے نام سے منسوب کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خاطب کرتے ہوئے پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق تھیاور قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں وہ ہماری یادوں اور دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گے،حاجی رفیق پردیسی نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال سے ایک روشن اور تاریخ ساز عہد ختم ہوگیا وہ قومی اثاثہ تھے انکی رحلت سے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں