محسن انسانیت حضور ؐ کی زندگی ہمارے لئے ایک رول ماڈل ہے، بلاول بھٹو زرداری

12ربیع الاول دراصل وہ دن ہے کہ جب ہم اپنے پیارے نبی ؐ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کے عزم کو دہراتے ہیں،چیئر مین پیپلز پارٹی

پیر 18 اکتوبر 2021 21:57

محسن انسانیت حضور ؐ کی زندگی ہمارے لئے ایک رول ماڈل ہے، بلاول بھٹو زرداری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جشن عید میلاد النبی پر فرزندان توحیدوسنت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول دراصل وہ دن ہے کہ جب ہم اپنے پیارے نبی ؐ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کے عزم کو دہراتے ہیں، میڈیا سیل بلاول ہاس سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت حضور ؐکی زندگی ہمارے لئے ایک رول ماڈل ہے جبکہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ ہم تمام اختلافات بھلا کر ایک امت بن جائیں، انہوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح کے لئے دنیا کو رحمت اللعالمین ؐ کے اسوہ حسنہ کو مثال بنانا ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پیغمبر اسلام ؐ نے ایک ایسا سماج تشکیل دیا جس میں سب لوگوں کے لئے مساوی حقوق تھے اور ہمیں دنیا کے سامنے اپنے بہترین قول اور فعل سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم حضرت محمد مصطفی ؐ کے سچے امتی ہیں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments