کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

بدھ کی رات کو شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے

muhammad ali محمد علی بدھ 8 دسمبر 2021 22:31

کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2021ء) کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدھ کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، اسکیم33، صدر، گلزارہجری، پورٹ قاسم، ‏قائدآباد، کھوکھراپار ملیرم، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 1 تھی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر جبکہ مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب میں 15 کلومیٹر دور کا علاقہ بتایا گیا ہے۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں