سندھ ہائیکورٹ ،ریفرنس دائر ہونے کے بعد مزید انکوائری کرنے کیخلاف آغا شہباز و دیگر کی درخواست ،وکلا کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

منگل 18 جنوری 2022 14:15

سندھ ہائیکورٹ ،ریفرنس دائر ہونے کے بعد مزید انکوائری کرنے کیخلاف آغا شہباز و دیگر کی درخواست ،وکلا کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس دائر ہونے کے بعد مزید انکوائری کرنے کیخلاف اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے بیٹے آغا شہباز و دیگر کی درخواست میں درخواستگزار کے وکلا کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی مین دو رکنی بینچ نے اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس دائر ہونے کے بعد مزید انکوائری کرنے کیخلاف اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے بیٹے آٓغا شہباز و دیگر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت نے درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے، فرد جرم بھی عائدی ہوگی ہے، جب ریفرنس دائر ہوگیا ہے تو مزید انکوئری کیسے کررہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں