پی آئی کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے غائب ہو گیا

پیر 24 جنوری 2022 12:15

پی آئی کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے غائب ہو گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) پی آئی کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے غائب ہو گیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ کینیڈا سے مسافروں کو لے کر نکلنے کی تیاری میں ہی تھا کہ انتظامیہ کو علم ہوا کہ عملے کا ایک رکن موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کو اطلاع ملی کے اسلام آباد سے پرواز نمبر پی کے 781 میں ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات فلائٹ اسٹیورڈ وقار احمد جدون ہوٹل سے ہی غائب ہے، جو دیگر عملے کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ذرائع نے بتایاکہ فضائی میزبان کی عدم موجودگی کے بارے میں ایئرلائن ہیڈ آفس حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ لاپتہ فضائی میزبان مبینہ طور پر امیگریشن حصول کی غرض سے غائب ہوا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں