محکمہ ماحولیات سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کا ماضی میں مفرور ہونے کا انکشاف

گریڈ 18 کے افسرکو سال 2018 میں مفرور قرار دیا گیا،محمد کامران خان سیپا سے چھٹی لیئے اور آگاہ کیئے بغیر ہی بیرون ملک چلے گئے تھے،ذرائع

منگل 25 جنوری 2022 13:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) محکمہ ماحولیات سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کا ماضی میں مفرور ہونے کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے مطابق سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا)نے گریڈ 18 کے افسر محمد کامران خان کو سال 2018 میں مفرور قرار دیا گیا۔محمد کامران خان محکمہ ماحولیات سندھ سے چھٹی لینے اور آگاہ کرنے کے بغیر ہی بیرون ملک چلے گئے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کے خلاف کارروائی کے لئے ڈائریکٹر جنرل(سیپا)کو سفارش بھی ارسال کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کیمسٹ محمد کامران خان کینیڈا میں پانچ سال رہائش اختیار کرنے کے بعد کینیڈین پاسپورٹ پر پاکستان واپس آئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کی جانب سے کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے پر محکمہ ماحولیات کے افسران نے چیف سیکرٹری سندھ کو شکایت بھی کئی۔محکمہ ماحولیات سندھ کے سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل(سیپا)نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔کراچی کے دو بڑے اضلاع سینٹرل اور کیماڑی کے انچارج محمد کامران خان کو بی ٹی ایس ٹاورز کی اضافی چارج سے بھی نوازا گیا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں