کراچی دھماکوں میں مماثلت، صدر اور کھارادر میں چند سیکنڈ ٹائمنگ آؤٹ ہوئی ، بم اسکواڈ

منگل 17 مئی 2022 17:04

کراچی دھماکوں میں مماثلت، صدر اور کھارادر میں چند سیکنڈ ٹائمنگ آؤٹ ہوئی ، بم اسکواڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) بم اسکواڈ نے کہا ہے کہ صدر دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی اور کھارادر میں پولیس موبائل ٹارگٹ تھی، دونوں میں چند سیکنڈ ٹائمنگ آٹ ہوئی۔کھارادر بم دھماکے کے بعد بم اسکواڈ سے تفتیشی حکام کی تیکنیکی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی میں دہشتگردوں نے مکمل ٹارگٹ حاصل کیا، جبکہ باقی دونوں میں چونک گئے۔

تینوں دھماکوں میں یکسانیت ہے، میگنیٹ بون ڈیوائز کا استعمال ہوا ہے۔

(جاری ہے)

صرف صدر والے میں دھماکے دار مواد الگ استعمال ہوا ہے۔ صدر میں ہوم میڈ، جبکہ باقی دونوں میں کمرشل ہائے ایکسپلوزیو استعمال ہوا۔صدر دھماکے میں ٹارگٹ کوسٹ گارڈ کی گاڑی تھی، تاہم دھماکے کی ٹائمنگ پچیس سے تیس سیکنڈ آوٹ ہوگئی، جبکہ کھاردار میں دھماکے کا ہدف پولیس موبائل تھی، جہاں ایک بار پھر چند سیکنڈ ٹائمنگ آوٹ ہوئی۔بم اسکواڈ نے تفتیشی حکام کو بتایا ہے کہ دونوں دھماکوں کے لیئے ریموٹ استعمال کیا گیا ہے۔ سرکٹ کی بناوٹ سے لگتا ہے کہ ریمونٹ کی رینج کم سے کم 50 میٹر تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں