پولیس نے بچے پر جنونی بن کر تشدد کرنے والے باپ کو تلاش کر لیا

جلاد باپ گرفتاری کے خوف سے چھپا ہوا تھا،ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 6 جولائی 2022 16:15

پولیس نے بچے پر جنونی بن کر تشدد کرنے والے باپ کو تلاش کر لیا
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 جولائی 2022ء ) پولیس نے بچے پر جنونی بن کر تشدد کرنے والے باپ کو تلاش کر لیا۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پاکستان بازار میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں 8 سالہ بچے کو باپ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس نے واقعے کے بعد چھپنے والے جلاد باپ کو گرفتار کر لیا۔ایس پی اورنگی کی ٹیم نے ملزم اسماعیل کو گرفتار کیا جو گرفتاری کے خوف سے چھپا ہوا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں باپ کے کمسن بیٹے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔بچے پر بیہمانہ تشدد کی ویڈیو والدہ کی جانب سے بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور 8 سال کے اسد کو تلاش کر لیا۔

تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ شوہر کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا، اتوار کو کام سے واپسی پر شور مچانے پر بیٹے پر تشدد شروع کر دیا تھا۔ جھگڑے کے بعد باپ نے بیٹے کو بری طرح پیٹنا شروع کر دیا تھا جس کے بعد ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔پولیس کے مطابق بچے کے والد کا نشے کا عادی ہونا یا بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کی باتیں کرنا درست نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد بچے کے باپ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔۔
۔اسماعیل ولد ابراہیم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، غازی آباد سیکٹر کی کچی آباد کے رہائشی اسماعیل نے صبح کے وقت شور مچا کر نیند میں مخل ہونے پر اپنے آٹھ سالہ بیٹے اسد پر وحشیانہ تشدد کیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں