’’نیا پاکستان بنانےکے دعویدار جشن آزادی کی رات جلوسوں کا شیڈول دےگئے‘‘

ایک شخص ملکی اتحاد اور ترقی کا نہیں بلکہ نفرت اور انتقام کا درس دیتا رہا، آزادی کے جشن میں بھی اپنی انا اور مفروضے پر مبنی بیانیےکا زہر اگلتا رہا،شیری رحمان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 14 اگست 2022 18:41

’’نیا پاکستان بنانےکے دعویدار جشن آزادی کی رات جلوسوں کا شیڈول دےگئے‘‘
کراچی(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 14اگست 2022) نیا پاکستان بنانےکے دعویدار جشن آزادی کی رات جلوسوں کا شیڈول دےگئے ، ایک شخص ملکی اتحاد اور ترقی کا نہیں بلکہ نفرت اور انتقام کا درس دیتا رہا،شیری رحمان کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہےکہ نیا پاکستان بنانےکے دعویدار جشن آزادی کی رات جلوسوں کا شیڈول دے گئے۔

ایک بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایک شخص ملکی اتحاد اور ترقی کا نہیں بلکہ نفرت اور انتقام کا درس دیتا رہا، آزادی کے جشن میں بھی اپنی انا اور مفروضے پر مبنی بیانیےکا زہر اگلتا رہا۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش، خط اور ایبسلیوٹلی ناٹ کے راگ سے لوگ تنگ آگئے ہیں، پاکستان مزید نفرت، تقسیم اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ لاہور میں عمران خان کے خطاب میں کنسرٹ، محفل قوالی اورآتش بازی دیکھنے کے علاوہ متکبرانہ،خود پسندانہ اورجھوٹ پر مبنی گفتگو سنی،پاگل خان کے یہ جھوٹ پاکستانی قوم پچھلے 26 سال سے برداشت کررہی ہے،فتنہ خان کے پاس پچھلے 26 سال سے ایک ہی سکرپٹ ہے۔اب نئے جلسوں کے اعلان سے قوم کو یہ جھوٹ اور متکبرانہ گفتگو 2 ماہ مزید سننا پڑے گی۔

اتوار کو مکہ مکرمہ سے کا عمران خان اور پرویزالہی کے خطاب پر ردعمل میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اللہ کے گھر یہ دعا ہے کہ اس جھوٹ، فریب، گمراہی اور عمرانی فتنے سے اللہ تعالی وطن عزیزاور اور پاکستانی قوم کو محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت اپنی محنت اور بہتر پالیسیوں سے پاکستانی عوام کو تاریخی ریلیف دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھوں 4 سالہ معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کو نجات دلائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں