کراچی: کسٹمز حکام نے لگژری آئٹمز سے بھرے 10 کنٹینرز پکڑلئے

کنٹینرز میں 156ٹن امپورٹڈ اشیا پاکستان لائی جارہی تھیں، حکام

جمعرات 18 اگست 2022 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) کراچی میں کسٹمز حکام نے دبئی سے آنے والے لگژری آئٹمز سے بھرے 10 کنٹینرز پکڑ لئے ہیں۔حکام کے مطابق کراچی:کسٹمزحکام کاایکشن، لگژری آئٹمز سے بھرے کنٹینرز میں 156ٹن امپورٹڈ اشیا پاکستان لائی جارہی تھیں۔

(جاری ہے)

سامان میں آرٹیفشل جیولری، کپڑے، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگرسامان شامل ہے، یو اے ی سے لائے جانے والے سامان کی مالیت ڈیڑھ ارب سے زائد ہے۔ترجمان کے مطابق پکڑی گئی ممنوعہ درآمدی اشیا کی کسٹم ویلیو45 کروڑ30 لاکھ روپے ہے، ممنوعہ درآمدی اشیا پر ڈیوٹی40کروڑ روپے ہے۔کسٹمز حکام نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں