اردو بولنے پر طالبعلم کے منہ پر کالک لگانے والا استاد نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا

ٹیچر کو اسکول انتظامیہ نے شوکازدینے کے بعد اسکول سے فارغ کر دیا،اسکول میں طالب علموں کو ہراساں کرنے پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔چئیرمین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ طارق شاہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 جنوری 2023 12:01

اردو بولنے پر طالبعلم کے منہ پر کالک لگانے والا استاد نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30جنوری 2022ء ) اردو بولنے پر طالبعلم کے منہ پر کالک لگانے والا استاد نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔تفصیلات کے مطابق اردو بولنے پر طالبعلم کے منہ پر کالک لگانے والے استاد کو اسکول سے فارغ کر دیا گیا۔چئیرمین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ طارق شاہ کا کہنا ہے کہ بچے کو اردو بولنے پر ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسکول سے معلوم ہوا کہ اسکول ٹیچر نے بچے کے ساتھ یہ حرکت کی۔ٹیچر کو اسکول انتظامیہ نے شوکاز دیا۔آج اسکول انتظامیہ نے اس کو اسکول سے فارغ کر دیا۔طارق شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیچر کی اس حرکت پر تمام والدین سے معذرت کرتے ہیں۔اسکول میں طالب علموں کو ہراساں کرنے پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے نارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول میں مبینہ طور پر اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگا دی گئی تھی۔

بچے کے والد نے ایک ویڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ اسکول میں میرے بیٹے کو اردو میں بات کرنے پر تضحیک کا نشانہ بنایا گیا اور سکول میں بیٹے کے چہرے پر کالک لگا دی گئی۔بیٹے کے چہرے پر کالک لگا کر سب بچوں کے سامنے کھڑا کرکے تضحیک کی گئی، بچوں کو کہا گیا کہ اس پر ہنسو۔والد کے مطابق انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

۔ ڈی جی پرائیویٹ اسکول محمد افضال نے 5 رکنی کمیٹی قائم کی جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔کمیٹی چیئرمین محمد افضال تھے۔دیگر اراکین میں عامر انصاری، رفیع الدین، گلاب رائے اود محمد اخلاق شامل تھے۔ طالبعلم کو انگریزی کے بجائے اردو زبان بولنے پر سزا دینے کے معاملے پر تشکیل دی گئی کمیٹی نے تحقیقات کیں جس کے بعد مذکورہ استاد کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں