کراچی،تھانہ گلشن اقبال پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے دوران گشت کاروائی کرکے دو موٹر سائیکل لفٹرز ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KEY-1596 برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 424/2024 تھانہ شاہراہِ فیصل میں درج ہے۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ اے وی ایل سی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔گرفتار ملزمان میں یوسف حنان ولد حنان اور شہباز ولد شاہد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں