چوہدری نثار اور طلال چوہدری کو نواز لیگ نے پیپلز پارٹی کے خلاف جھوٹے بیانات کہ لئے پارٹی میں رکھا ہے،فیاض علی بٹ

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) سندھ کے وزیر فیاض علی بٹ نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور طلال چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری نثار اور طلال چوہدری کو نواز لیگ نے پیپلز پارٹی کے خلاف جھوٹے بیانات کہ لئے پارٹی میں رکھا ہے،مسلم لیگ نواز میں آج بھی ضیا الحق کا نظریہ چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میںفیاض علی بٹ نے کہاکہ سب سے بڑے چوروں کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ہے انکا نام ای سی ایل میں شامل کیوں نہیں ۔نواز لیگ نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کرپشن کیس میں نواز شریف کے پورے خاندان کا نام ہے۔ان کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں