کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ْ2 زخمی

جمعرات 20 ستمبر 2018 15:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی، بنارس اور بلال کالونی میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس کے باعث ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ،ْ دو زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق لانڈھی یونس چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا، زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹائون جانے والے بنارس پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بعد ازاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنارس پل کے قریب نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار بھی کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا چند روز قبل نواب نامی نوجوان سیجھگڑا ہوا تھا، ملزم نے کچھ دیر قبل نواب کو گھر بلاکر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔علاوہ ازیں پولیس کے مطابق بلال کالونی مدیحہ ہائٹس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں