کراچی، گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

شناخت شریف اور ارم کے نام سے ہوئی، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خود کشی کی ،ابتدائی تفتیش

بدھ 21 اگست 2019 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے متصل ریلوے کالونی کے ایک گھر سے میاں اور بیوی کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت شریف اور ارم کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق ارم کی شریف سے دوسری شادی 25 روز قبل ہوئی تھی، تاہم شریف ارم کے پہلے شوہر کے بچوں کی کفالت کرنے کو تیار نہیں تھا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد شریف نے ارم کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔واردات کے حوالے سے بیان ارم کی 8 سالہ بیٹی مہک نے پولیس کو درج کرایا، جس کے جھگڑے سے قبل شریف نے ہاتھ پاوں باندھ دیے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں