ماڑی پور کے علاقے شیر محمد ولیج کے قریب نوجوان نے پیٹرول چھڑک کر خودکو آگ لگا لی

بدھ 25 نومبر 2020 15:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ماڑی پور کے علاقے شیر محمد ولیج کے قریب نوجوان نے پیٹرول چھڑک کر خودکو آگ لگا لی جس کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال بربنس وارڈ لیا گیا ، ایس ایچ او غفار شاہ نے بتایا کہ اسپتال میں زخمی کی شناخت 22سالہ دھیرج ولد لکشمن کے نامسے ہوئی جس نے خودسوزی کی کوشش کی تھی ، اہلخانہ خودسوزی کی وجوہات بتانے سے گریز کررہے ہیں تاہم پولیس کی جانچ کا عمل جاری ہے ، پولیس کے مطابق ڈاکٹر وں کا کہنا تھا کہ دھیرج نامی نوجوان تیس فیصد سے جھلساں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں