کراچی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آلودگی کا خاتمہ کیا جائے، سید ہ سونیا منور

گاڑیوں اور جگہ جگہ کچرے میں لگی آگ کا دھوئیں کے علاوہ ابلتے ہوئے گٹر انسانی انتہائی خطرناک ہیںجبکہ سیوریج کے پانی میںپولیو وائرس پایا جاتا ، آئی ٹی ایکسپرٹ

بدھ 27 جنوری 2021 17:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) بیسک ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کونسل آف پاکستان ایجنسی کی ممبر اور ینگسٹ آئی ٹی ایکسپرٹ سید ہ سونیا منور نے کہا ہے کہ کراچی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آلودگی کا خاتمہ کیا جائے انہوںنے کہاکہ گاڑیوں اور جگہ جگہ کچرے میں لگی آگ کا دھوئیں کے علاوہ ابلتے ہوئے گٹر انسانی زندگیوں کے لئے انتہائی خطرناک ہیںجبکہ سیوریج کے پانی میںپولیو وائرس پایا جاتا ہے سید ہ سونیا منور نے کہاکہ آلودگی کی وجہ سے کورونا پھیلنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں اور شہری مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو آلودگی سے پاک کر نے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ بلدیاتی ادارے زیڈ ایم سی،کے ایم سی اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ جیسے ادارے شہر سے کچرا اٹھانے اور صفائی کے امور سر انجام دینے میں ناکام ہو گئے ہیں سید ہ سونیا منور نے کہاکہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد بھی سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کر پارہی ہے نہ سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں نہ سڑکوں کی مرمت اورکارپیٹنگ کی جارہی ہے نہ سیوریج کا نظام بہتر کیا جارہا ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ کا نظام بحال کیا گیاانہوںنے کہاکہ اب تک نالوں سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ بھی نہیں کیا جا سکا ہے جنہیںسیاسی دبائو کے بغیرہٹانے کی فوری ضرورت ہے سید ہ سونیا منور نے کہاکہ شہر کی 50 فیصد سے زائد اسٹریٹ لائٹس یا تو خراب پڑی ہیں یا وہ جلتی ہی نہیں ہیںجس کی وجہ سے سڑکوں پر اندھیرا چھایا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن سے بھرپور ہے جس کی وجہ سے شہر ی ہر قسم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور عوام کے ان مسائل کو حل کرنا والا کوئی نظر نہیں آرہا جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان مسائل میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے سید ہ سونیا منور نے کہاکہ سندھ اور خصوصاًًکراچی کے شہری مختلف مسائل اور مشکلات میں گھرے ہوئے ہیںجبکہ شہر کے اکثر علاقے پانی کی قلت کا شکار ہیں انہوںنے کہاکہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم کے مکمل طور پر بھر جانے سے سندھ اور بلوچستان کی عوام کو دو سے تین سال تک پانی کی قلت نہ ہونے کی نوید سنائی گئی تھی مگر اس کے باوجود کراچی کے عوام آج بھی پانی کو ترس رہے ہیںاور واٹر ٹینکرز مافیا دس ہزار گیلن کے بڑے بڑے ٹینکرز بھر کر عوام کودس،دس ہزار روپے میں فروخت کر رہا ہے اور شہری یہ مہنگے واٹر ٹینکرز خرید نے پر مجبور ہیں سید ہ سونیا منور نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لئے کرپشن اور مافیا کا خاتمہ کیا جائے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں