کچن میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تو کھانے بہت عمدہ اور لذیز بنتے ہیں، شیف جلال حیدر

جمعرات 21 اکتوبر 2021 17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) دنیا بھر میں شیف ڈے 2004سے منایا جارہا ہے تاکہ شیف کے عظیم پیشے کو اجاگر کیا جا سکے اور شیف کے عالمی دن کے موقع پر سیون شیف انسٹیٹیوٹ آف کلنری آرٹس میں نوجوان شیف کو ایوارڈ تقسیم کرنے کا ارادہ کیاگیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار بانی شیف جلال حیدر نے کلین گرین کراچی اور شیف ڈے کے عالمی دن کے موقع سیون شیف انسٹیٹیوٹ آف کلنری آرٹس کی منعقدہ تقریب میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو صاف ستھرا رکھنا یہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اگر آپ اپنے کچن میں صفائی کا خاص خیال رکھیں گے تو کھانے بہت عمدہ اور لذیز بھی بنیں گے، یہ ایک قدرتی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ کراچی شہر کے نوجوانوں میں وہ جوش وجذبہ ہے کہ وہ مزیدار سے مزیدار کھانے تیار کرسکتے ہیں اورپاکستان کے علاقائی کھانے دنیا بھر میں کے ہوٹلز، موٹلزہاسٹلز، ریسٹورینٹس اور دیگر مقامات پر پسند کیے جاتے ہیں، میرا مقصد بھی یہی ہے کہ نوجوان نسل کو بہترین شیف بنا کر دنیا کے کونے کونے میں وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے بھیج سکوں ۔

(جاری ہے)

شیف عرفان واسطی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، پاکستانی کھانے دنیا بھر میں حلال فوڈز کہلائے جاتے ہیں جو پاکستانی شیف کے لیے خوش آئند بات ہے۔ اس موقع پر شیف فائزہ ، شیف فدا،شیف عامر شیخ، شیف عبدالہادی، رافیہ ماموجی، شیف طاہر کریمی اور دیگر موجود تھے۔ کفیل ینگز ، شوکولا ، جارڈین ریسٹورنٹ ، فوڈ سینٹر ، جے بی ، ہاوڈی کراچی اور ایکٹی ہیلتھ کے مشترکہ اشتراک سے منعقدہ تقریب کے اختتام پر شیف کورس مکمل کرنے والوں کو شیلڈ اور اسناد سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں