سندھ ہائیکورٹ نے پولیس مقابلہ اور غیرقانونی اسلحہ کیس میں ملوث ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی

پیر 15 جنوری 2018 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس مقابلہ اور غیرقانونی اسلحہ کیس میں ملوث ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی۔پیر کوسندھ ہائیکورٹ میں پولیس مقابلہ اور غرقامونی اسلحہ برآمدگی کیس میں سزا یافتہ ملزم محمد صغیرکی جانب سے دائر اپیل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے استغاثہ کی جانب سے ملزم محمد صغیر کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام ہونے پر انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ ملزم صغیر احمد کو پولیس نے 2016 میں کلفٹن سے گرفتار کیاتھا۔انسداددہشت گردی کی عدالت نے پولیس مقابلہ اور غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمے میں محمد صغیر کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں