کراچی،مکا چوک میں لیاقت علی خان کی تصاویر بگاڑ دی گئیں

نامعلوم افراد کی جانب سے کچھ تصاویر کو پھاڑا بھی گیا ، پاکستان کے پہلے وزیر اعظم کا نام بھی مٹانے کی کوشش کی گئی

اتوار 25 فروری 2018 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) کراچی کے علاقے نائن زیرو کے قریب مکا چوک میں نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی تصاویر اور نام کو مٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نامعلوم افراد نے پہلے ان کی تصاویر کو بگاڑا اور اس کے بعد وہاں لکھا ہوا ان کا نام بھی مٹانے کی کوشش کی گئی۔ نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی اس کوشش پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انہوںنے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں