کراچی،سندھ حکومت نی13کروڑ کی اسپیشل گرانٹ کو فائر رسک الائونس کی ادائیگی کے لیے مخصوص کردیا

سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر مختص کی گئی پنشنز کیلئے اس سے رقم سے توہین عدالت کی کاروائی سے بچا جاسکے گا

اتوار 25 فروری 2018 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر سندھ حکومت نی13کروڑ کی اسپیشل گرانٹ کو فائر رسک الائونس کی ادائیگی کے لیے مخصوص کردیا تاکہ توہین عدالت کی کاروائی سے بچا سکے ۔پنشنر کی ادائیگی ۔KMDCاور چار محکمے تاحال تنخواہ کی ادائیگی سے محروم ۔13کروڑ کی اسپیشل گرانٹ سے یہ ادائیگیاں ہونی تھیں ۔22کروڑ کی فائر رسک الائونس کی سمری کی منظوری کی بجائے 13کروڑ کی ریگولر گرانٹ کو فائر رسک الائونس کی ادائیگی کے لیے مختص کردیا ۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ایک ماہ کے اندر 1200سے زائد فائر فائٹرز کو8ماہ کا فائر رسک الائونس ادا کرنے کے لیے میٹروپولیٹن کمشنر کی جانب سے بھیجی گئی 22کروڑ کی سمری کی منظوری کرنے کی بجائے عدالتی احکامات پر دی گئی 20کروڑ کی گرانٹ کی جگہ 13کروڑ ماہوار گرانٹ کو فائر رسک الائونس کے لیے مختص کرکے سیکریٹری بلدیات نے اپنے آپکو توہین عدالت کی کاروائی سے بچانے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری بلدیات کے اس عمل سے اس ماہ پنشنرز کو واجبات کی ادائیگی ۔KMDCچار محکمے کے ملازمین ماہوار تنخواہوں اور کنٹریکٹ ملازمین بھی ماہوار تنخواہ کی ادائیگی سے محروم رہ جائیں گے ۔البتہ فائر فائٹرز کو8ماہ کے فائر رسک الائونس کی ادائیگی کردی جائے گی تاکہ توہین عدالت کی کاروائی سے بچاسکے ۔انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جاری کردہ

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں