سابقہ حکومتوں نے نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کیلئے کردارادا نہیں کیا،مفتی غوث بغدادی

اتوار 15 جولائی 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر مفتی غوث بغدادی نے کہا ہے کہ ملک کسی دہشت گردی کا متحمل نہیں ہوسکتاہے دہشت گردی کے حالیہ واقعات تشویش ناک ہیں۔انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیں، نیشنل ایکشن پلان میں وفاقی اور صوبوں کی حکومتوں نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی بلکہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کو تاخیری حربوں کے ذریعے سبوتازکرنے کی شعوری کوششیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام صوبے کے سابق طاقتور وزیر صحت اویس ٹپی کی گمشدگی کی رپورٹوں پر پریشان ہیں. 25جولائی کو پیراشوٹ کے ذریعے پاکستان کی سیاست میں آنے والوں کا یوم حساب ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ سے تحریک لبیک کے مخصوص اقلیتی نشست کے لئے نامزد امیدوار ساجن جمن ڈھینوال اور حیدرآباد کے نورالحسن جیلانی،سکھر کے حاجی محمد حنیف، نواب شاہ کے قاری شفیق حسینی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ سندھ کی عوام جاگ چکی ہے،25 جولائی کو یہاں سے لٹیروں اور چوروں کی بادشاہت ختم ہوکر حقیقی جمہوری دور کا آغاز ہونے والا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں