کراچی، سندھ کے مسائل صرف پیپلز پارٹی حل کرسکتی ہے،نجمی عالم

جمعرات 19 جولائی 2018 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ 110سے نامزد امیدوار نجمی عالم نے کہا ہے کہ سندھ کے مسائل صرف پیپلز پارٹی حل کرسکتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی کراچی آمد پر دوسری جماعتوں کے امیدوار پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موق ع پر پی ایس 110سے آزاد امیدوار امان اللہ نے نجمی عالم کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔نجمی عالم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کی ترقی کے لیے بے شمار کام کرائے ہیں۔شہر کے لوگوں کو ہمارا کام نظر آرہا ہے۔پیپلزپارٹی کراچی کی 50فیصد سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔انہوںنے کہا کہ دوسری جماعتوں کے امیدوار ہمارے حق میں دستبردار ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو کراچی پہنچ رہے ہیں ان کی آمد کے بعد دوسری جماعتوں کے مزید امیدوار بھی پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے۔نجمی عالم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا منشور عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔ہم نے ہر دور میں عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔سندھ کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں