کراچی، 25 جولائی کو شفاف و غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد نگراں حکومت کا امتحان ہے،ممتاز سہتو ایڈووکیٹ

جمعہ 20 جولائی 2018 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور مجلس عمل کے پی ایس 89پر امیدوار ممتاز سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو شفاف و غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد نگراں حکومت کا امتحان ہے ۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اگر پہلے عوام کے ووٹ کی قدر کرتے تو آج ملک و قوم مسائل سے دوچار نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

آج کے جدید دور اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔ مجلس عمل کی دیانتدار قیادت منتخب ہو کر شہر کی رونقین بحال اور عوام کو پانی و بجلی بحران سے نجات دلا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیوچر کالونی لانڈھی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دعوے نہیں کرتے مگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو عوام کے نام پر آنے والا ایک ایک روپیہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کریں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں