سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعود آباد،88سے زائد ڈاکٹرز الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ،مختلف شعبہ جات بند

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) سندھ گورنمنٹ سعودآباد ہسپتال میں 88سے زائد ڈاکٹرز کو الیکشن کی ڈیوٹی پر لگا دیا گیا جس کی وجہ سے انتظامیہ نے مختلف شعبہ جات بند کردیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ گورنمنٹ سعودآباد ہسپتال میں 140 سے زائد ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کردیا گیا جس میں 80 ڈاکٹر اور 52 پیرا میڈیکل اسٹاف ہے جب کہ اسپتال میں ایمرجنسی او پی ڈی اور وارڈز کو چلانے کے لیے صرف 58 افراد پر مشتمل عملہ دستیاب ہے جن میں 25 ڈاکٹرز اور 33 پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہے ۔عملہ کم ہونے کے باعث اسپتال انتظامیہ نے میڈیکل وارڈ سرجیکل وارڈ اور ہڈیوں کے وارڈ کو بند کردیا ہے اسپتال عملے کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں