نومنتخب حکومت کو خصوصی طور پر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا‘ ضیاء اعوان

ہفتہ 18 اگست 2018 00:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) نامور قانون دان ضیاء اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے خاص طور پر نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے قوم کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، نومنتخب حکومت کو خصوصی طور پر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا جس سے انسانی حقوق کی صورتحال بہتر ہوگی اور انصاف سب کے لئے یقینی ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے جس کی وجہ سے ملک معاشی مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی سے عدالتی و سماجی انصاف میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ معاشی اصلاحات کی بھی اشد ضرورت ہے جس سے ہماری برآمدات بہتر ہوسکتی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں