الخدمت آرفن کیئرکے تحت ’’آزادی کی خوشیاں باہمت بچوں کے ساتھ ‘‘ تقریب کا انعقاد
عوام یتیم بچوں کی کفالت کے لیے عید الاضحی کے پُرمسرت موقع پر قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں ،سید عبد الرشید کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 18 اگست 2018 23:04
(جاری ہے)
تقریب کے آخر میں ناہید خان نے بچوں کو انعامات تقسیم کیے اور دعا کرائی۔ تقریب میں مہمانوں کو الخدمت کی جانب سے شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔سید عبد الرشید نے الخدمت کی فلاحی و امدادی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ رضاکارانہ طور پر بچوں کی کفالت کرنا صدقہ جاریہ ہے اور یہی ہمارے لیے آخرت میں نجات کاذریعہ بنے گا،الخدمت کے تحت شہر بھر میں یتیم بچوں کے لیے مختلف پروجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے جس میں ماہانہ اسکول فیس اور دیگر اخراجات کے لیے مخصوص رقم مہیا کی جاتی ہے ۔
جبکہ سستے او ر معیاری علاج و معالجہ کے لیے الخدمت لیبارٹیز وہسپتال کام کررہے ہیں اور عوام کوطبی سہولیات فراہم کررہے ہیں یہ سب کچھ معاونین کی تعاون سے ہی ممکن ہوتا ہے اسی لیے میں اس موقع پر عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الاضحی کے پُرمسرت موقع پر یتیم بچوں کی کفالت کے لیے قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں تاکہ مزید بہتر طریقے سے کفالت یتامیٰ پروجیکٹ پر کام کیا جاسکے۔انیق احمد نے کہاکہ الخدمت آرفن کیئر مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے آزادی کی خوشیوں میں باہمت بچوں کے ساتھ خوشیاں منانے کے لیے ایک خوبصورت محفل کا انعقاد کیا۔ خراج تحسین کی قابل ہیں ایسی خواتین جو رضاکارانہ طور پر یتیم بچوں کی اپنے بچوں کی طرح کفالت کرتی ہیں اور ان کے لیے تعلیم کے حصول کو آسان بناتی ہیں ۔سلمان احمد نے کہاکہ الخدمت آرفن کیئر کی جانب سے یتیم بچوں کے لیے تقریب منعقد کرنا قابل تحسین ہے ، میرے لیے یتیم بچوں کی خوشیوں میں شریک ہونا قابل فخر ہے ، میں ان تمام معاونین کا شکر گزار ہوں جو سالہا سال سے ان بچوں کی کفالت میں اپنامال خرچ کررہے ہیں۔فرحانہ اویس نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ یتیم بچوں اور بچیوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا قابل تحسین عمل ہے ، بچے علم کو اپناہتھیار بنائیں اور علم کے زینے سے سفر کر کے اپنی دنیا اور آخرت کو سنواریں ۔ اسماء سفیر کہاکہ آج معاشرے میں کیبل اور ٹی وی نے بچوں کے ذہنوں سے بڑوں کا ادب اور والدین کی عزت کو ختم کردیا ہے ، بچوں کو چاہیئے کہ اپنے والدین کی عزت کریں او ر ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں تب ہی وہ دنیا و آخر ت کی کامیابی حاصل کرسکیں گے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار