کے پی ٹی آفیسرز سوسائٹی کے نام پر اربوں روپے کے پلاٹوںکی غیر قانونی فروخت کا معاملہ،23ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر

منگل 18 ستمبر 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں کے پی ٹی آفیسرز سوسائٹی کے نام پر اربوں روپے کے پلاٹوںکی غیر قانونی فروخت کا معاملہ،نیب نے 23 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے سوسائٹی کے نام پر لی گئی زمین غیرقانونی طور پر فروخت کردی،ریفرنس میں سرکاری اور پرائیویٹ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،جبکہ ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو نامزد نہیں کیا گیا،اصل ملزم تو کامران مائیکل ہے، فوری طورپر اس کا نام ای سی ایل شامل کیا جائے،خدشہ ہے کامران مائیکل ملک سے فرار ہوجائے گا، نیب نے اس کے خلاف کارروائی ہی نہیں کی،ملزم عصمت خان اور مرزا جہانگیر 12 کروڑ روپے واپس کرنا چاہتے ہیں،دیگر ملزمان نے بھی پلی بارگین کی درخواستیں دے رکھی ہیں، نیب پراسیکوٹر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے دی گئی درخواستیں ہائی اتھارٹی کو بھجوا دی گئی ہیں،عدالت نے 24 اکتوبر کو ملزمان کے وکلا سے پلی بارگین کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں