کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 19 ستمبر 2018 16:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے محمود آباد، نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں کارروائیاں کی گئیں جس کے باعث سات ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں کامران اور عمران عرف لمبا شامل ہے۔پولیس کے مطابق عمران عرف لمبا ماضی میں بھی مختلف جرائم میں گرفتار ہوچکا ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے محمودآباد میں پولیس کی کشمیر کالونی میں تالا توڑ گروپ کے خلاف کارروائی سامنے آئی، اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بعد ازاں ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔علاوہ ازیں کسٹمز نے سٹی اسٹیشن پر کارروائی کی، اس دوران لاہور سے آنے والی مال گاڑی سے 15 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں